• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں ماضی سے سبق لیتے ہوئے اب یہ طے کرنا ہوگا کہ حکومت کسی کی بھی ہو اسے ہمارے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں اب عوام کو ہی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے مسائل حل کر نا ہونگے۔حکمرانوں کو اگر فکر یا دلچسپی ہو تی تو اب تک ملک میں خوشحالی آچکی ہوتی۔ مگر ہمیں یہ یاد رکھنا چا ہئے کہ یہ جب ہی ممکن ہے کہ جب ہم اتحاد قائم کریں ایک دوسرے کا خیال رکھیں اور ایک دوسرے کی غلطیوں کو در گزر کریں۔ اس لئے کہ ہم سب کے مسائل اور مشکلات ایک جیسی ہیں۔ بےروزگاری بجلی کی لوڈشیدنگ، مہنگائی اور امن و امان کی خراب صورتحال کا سب کو سامنا ہے۔کیا ہی اچھا ہو کہ ہم متحد ہو کر ان مشکلات کو ختم کریں اور اپنے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
(اصغر عباس۔ کراچی)

تازہ ترین