• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے معاشرے میں شریف آدمی وہ کہلاتا ہے جس کو گھر، دفتر اور صرف مسجد کا پتا ہو۔ یاد رکھیں یہ شریف معاشرے کیلئے اتنا ہی نقصان دہ ہے جتنا ایک بدمعاش۔ کیونکہ یہ خاندان پرست اور احساس کی دولت سے محروم ہے۔ اسے پتا ہی نہیں کہ ہمسائیگی میں کسی کو اس کی مدد کی ضرورت ہے۔ کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ سبھی کو مال و زر دے، سب کچھ دے، میرے مالک مجھے صرف احساس کی دولت دے دے۔ خالق کائنات نے انسان کو، دوسروں کے دکھ بانٹنے کے لئے پیدا کیا، نہ کہ دکھ دینے کے لئے۔ یہاں تو معاملہ بالکل ہی الٹ ہے خود غرضی، حرص و ہوس اور لالچ نے تو ہمیں کہیں کا بھی نہیں چھوڑا۔ لہٰذا حالات اس بات کا تضاضا کرتے ہیں کہ ہمیں تکالیف اور مشکلات کے ساتھ ساتھ دوسروں کا بھی، جہاں تک ہو سکے، خیال رکھنا چاہئے کیونکہ یہی زندگی ہے۔
(نیہال اقتدار)
(nehal,iqtidar@gmail.com)

تازہ ترین