• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی جسم بہت سے اعضاء سے مل کر بنا ہے اور ہر حصّے کو زندہ رہنے کیلئے ایک مخصوص غذا کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح انسان کیلئے مطالعہ بہت ضروری ہے۔ مطالعہ ہماری شخصیت میں ایک نکھار پیدا کرتا ہے۔ کتب کی اپنی اہمیت ہے لیکن سلیبس کو بناتے ہوئے اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ طلبہ پر بوجھ نہ بنے کیونکہ کسی بھی چیز کی زیادتی انسانی صحت کیلئے مضر ہے۔ مطالعہ ہر عمر و دور میں انسان کی مدد و رہنمائی کرتا ہے ہماری ذہنی و جسمانی صحت کو بھی ایک لمبے عرصے تک برقرار رکھتا ہے ہمیں دنیا میں اپنا آپ منفرد شخصیت کے طور پر متعارف کروانے اہم کردار ادا کرتا ہے اس لیے مطالعے کی عادت کو اپنی زندگی میں خوراک کی عادت طرح اپنا لیں تاکہ آپ کی روح زندہ رہے اور آپ زندگی کے حسین پل دیکھ سکیں۔
(شیبا لودھی )
(shibalodhi@gmail.com)

تازہ ترین