• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی میں شاہراہوں کو کشادہ کرنے اور شجر کاری مہم کا آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ کورنگی نے شاہراہوں کو کشادہ اور ان کے ارد گرد سرسبز ماحول کے لئے خصوصی اقدامات کا آغاز کردیا،گزشتہ زور چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے وائس چیئر مین سید احمر علی کے ہمراہ کورنگی زون میں بلدیہ کورنگی کے تحت سڑکوں کو کشادہ اور فٹ پاتھوں کی تعمیر کے ساتھ عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیا،اس موقع پر یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین ،وارڈز کونسلرز اور عوامی کی بڑی تعداد بھی موجود تھی،چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہا کہ علاقائی تعمیر و ترقی اور مسائل کے خاتمے کے لئے عوام بلدیہ کورنگی کا ساتھ دیں باہمی تعاون کے ذریعے ہم نہ صرف ضلع کورنگی کو تعمیر و ترقی سے ہمکنار بلکہ صاف ستھرے سرسبز ماحول کا قیام بھی مستقل بنیادوں پر یقینی بنا سکتے ہیں اس موقع پر بلدیہ کورنگی کی جانب سے عوام میں پودے تقسیم کئے گئے چیئر مین سید نیئر رضا نے کہاکہ ضلع کورنگی کو سرسبز بنا نے کے لئے یونین کمیٹیز کے نمائندوں اور عوام کے باہمی اشتراک سے مہم کا آغاز کردیا گیا انہوں نے کہاکہ قدرتی ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لئے جہاں صا ف ستھرے ماحول کی اشد ضرورت ہے وہیں سرسبز ماحول کا فروغ بھی انتہائی ضروری ہے۔
تازہ ترین