• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الخدمت کی جانب سے ہندو برادری کے مستحقین میں امدادی سامان تقسیم

کراچی( اسٹاف رپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن سندھ نے ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر 250مستحق ہندو خاندانوں میں کپڑے ، 400لحاف اور تحائف تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ 6 مندروں میں واٹر چلرز اور ڈسپنسرز کی تقسیم کا کام بھی مکمل کر لیا،دیوالی کے موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے سندھ بھرمیں تحائف تقسیم کی خصوصی تقریبات اور ظہرانے و عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سینئرنائب صدر سید احسان اللہ وقاص ، ڈائیریکٹر ڈزاسٹر منجمنٹ خیر محمد تنیو، الخدمت اقلیتی امور کے منیجر ڈاکٹر شنکر لال اورالخدمت کے مقامی ذمہ داران سمیت ہندوبرادری کے معززین نے بڑی تعدا میں شر کت کی، تحائف تقسیم کرتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن کے سینئرنائب صدر سید احسان اللہ وقاص نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں بلا تفریق رنگ و نسل اور مذہب خدمات سر انجام دے رہی ہے ۔ خوشیاں منانا ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور ہمیں کسی بھی قسم کی مذہبی منافرت کی حوصلہ شکنی کرنی ہو گی اور روا داری کو فروغ دینا ہو گا تاکہ معاشرے میں امن قائم ہو سکے ۔اس موقع پرڈاکٹر شنکر لال سمیت دیگر اقلیتی رہنماؤں کی جانب سے الخدمت فاؤنڈیشن کوخراج تحسین پیش کیا گیا۔
تازہ ترین