• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کا مسئلہ سیاسی،عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں ملا،نعیم الرحمٰن

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کراچی کا مسئلہ سیاسی ہے،حکمرانوں نے عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا ، ہمیشہ عوام کے نام پر سیاست کی ،لسانیت ، عصبیت اور قبیلے کی بنیاد پر لڑوا کر عوام کو بنیادی سہولتوں سے محروم کیا، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کراچی کو اون کریں ، قبیلہ اور برادری ہماری شناخت اور پہچان ہیں تاہم ہمارا فائدہ صرف اور صرف اتحاد میں ہے لڑ کر اورتقسیم ہونے میں نہیں ، لڑوانے والوں کی کوئی ذات نہیں ہوتی ان کا مقصد محلات اور بنک بیلنس کی تعمیر ہوتا ہے،ہمیں آپس میں اتحا د و اتفاق سے ہی ان کا مقابلہ کرنا ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے تحت جھٹ پٹ مارکیٹ ، فوٹو لین چاکیواڑہ پی ایس 109لیاری میں دفتر پبلک ایڈ کمیٹی کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب میں لیاری کے سماجی رہنما مرحوم عبد الرحمن بلوچ کے صاحبزادے عبد الشکور بلوچ نے حافظ نعیم الرحمٰن  اور سید عبد الرشید کی دستار بندی بھی کی،اس موقع پر پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی کراچی کے الیکٹرک کمپلنٹ سیل کے چیئرمین عمران شاہد ،سابق ایم پی اے بابو غلام حسین بلوچ ، عبد الستار بروئی اور دیگر بھی موجود تھے ۔
تازہ ترین