• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیگم نصرت بھٹو نے پر امن جمہوری جدوجہد کو آگے بڑھایا، وقار مہدی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے مادر جمہوریت محترمہ بیگم نصرت بھٹو مرحومہ کی چھٹی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی قربانیوں اور جدوجہد پر سلام پیش کیاہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کے بعد جس طرح انہوں نے پارٹی کومنظم طریقے سے سنبھالا اور ضیا آمریت کے خلاف پارٹی کی پر امن جمہوری جدوجہد کو آگے بڑھایا وہ تاریخ کا سنہرا باب ہے، انہوں نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نےاپنے دو جوان بیٹوں میر مرتضیٰ بھٹو، میر شاہنواز بھٹو، خاوندذوالفقار علی بھٹو اور لاڈلی بیٹی بینظیر بھٹو کو اس قوم اور ملک کی خاطر قربان کر دیا اور اپنا پورا گھرانہ پاکستان کی عظمت کیلئے نچاور کر دیا،انہوں نے کہا کہ آج ان کی چھٹی برسی کے موقع پر سندھ بھر میں پیپلز پارٹی کے تحت ڈویژنل اور ضلعی تنظیموں کے تحت ہیڈ کوارٹرز میں مختلف شہروں میں قرآن خوانی، فاتحہ خوانی اور تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے،جس سے پارٹی کے مرکزی وصوبائی اور مقامی رہنما خطاب کرینگے۔
تازہ ترین