• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے،ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ افغانستان میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے جس نے امریکی وزیر خارجہ کے دورہ بھارت اور پاکستان سے قبل پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش کی ہے ، انہوں نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قر بانیوں کو تسلیم کر کے خطے میں مکمل امن کے لئےبھارت کے بجائے پاکستان پر اعتماد کرنا ہوگا جس کے بغیر صورت حال میں بہتری نہیں آ سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چیک کے تعلقات کو خراب کرنے کے لئے چینی سفیر پر حملے کی منصوبہ بندی میں بھارت، افغانستان اور اسرائیل ملوث ہیں۔
تازہ ترین