• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ کیلئے کرکٹ بورڈ کا ہدایت نامہ تیار

اسلام آباد (نیوز ایجنسیز) پاکستان کرکٹ بورڈنے پی ایس ایل تھری کو شفاف بنانے کے لئے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کے لئے سخت ہدایت نامہ تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پی ایس تھری کیلئے تیار ہدایت نامے کے مطابق کھلاڑیوں اور فرنچائز مالکان کے ہوٹل الگ الگ ہوں گے اور ٹیم مالکان کو کھلاڑیوں سے ملنے کے لیے بھی منیجر سے اجازت لینا ہو گی۔فرنچائز انتظامیہ کھلاڑیوں اور سپورٹنگ اسٹاف کے علاوہ ٹیموں کے ساتھ کام کرنے والے دیگر افراد کا ڈیٹا فراہم کرنے کی بھی پابند ہو گی۔
تازہ ترین