• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیسرا ون ڈے،جنوبی افریقا کی بنگلہ دیش کو 200 رنز سے شکست

ایسٹ لندن ( جنگ نیوز) جنوبی افریقا نے بنگلہ دیش کو تیسرے ون ڈے میں 200 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 3-0کی برتری حاصل کر لی ۔جنوبی افریقا نے 369رنز بنائے اور اس کے چھ کھلاڑی آئوٹ ہو ئے ۔ کپتان فاف ڈوپلیسی نے 91 رنزبنا کرریٹائرہرٹ ہوگئے وہ ٹی ٹوئنٹی سے بھی ڈوپلیسی باہر ہو گئے ہیں ۔ایڈ ن مرکرم 66،کونٹن ڈی کاک 73رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ بنگلہ دیش370 کے تعاقب میں دوسری اننگز میں 169 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ شکیب الحسن 63 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔جبکہ شبیر رحمان 39 رنز بناسکے ۔
تازہ ترین