• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی سیکورٹی چیف کی آمد،آج نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کرینگے

  کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کر اچی میں پاکستان سپر لیگ کے میچ کرانے کے لئے سنجیدہ دکھائی دیتا ہے۔ اتوار کی شام آئی سی سی سیکیورٹی ٹیم کے سربراہ اور انگلش کرکٹ بورڈ کے ڈائر یکٹر سیکیورٹی رگ ڈگاسن کراچی پہنچ گئے۔ قائد اعظم انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر پی سی بی کے ڈائریکٹر سیکیورٹی کرنل(ر) اعظم ،نیشنل اسٹیڈیم کے جنرل منیجر ارشد خان اور اعلی پولیس حکام نے ان کا استقبال کیا۔ وہ کراچی میں انٹر نیشنل میچوں کے بارے میں سیکیورٹی پلان بناکر دیں گے۔ رگ ڈگاسن پیر کی صبح نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کریں گے ۔ جس کے بعد آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ انہیں سیکیورٹی پر بریفنگ دیں گے۔ بعد میں وزیر اعلیٰ ہائوس میں وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سے ملاقات کریں گے۔ رگ ڈگاسن منگل کی دوپہر کراچی سے دبئی روانہ ہوں گے۔ ورلڈ الیون کے میچوں کے موقع پر رگ کے بیٹے سیم ڈگاسن نے لاہور میں سیکیورٹی پلان بناکر دیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے فروری میں ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے سیزن کے چار میچ کراچی میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تازہ ترین