• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میانمار ، روہنگیا مسلمانوں کی دوبارہ آبادکاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ینگون (جنگ نیوز) میانمار میں انتہا پسند بدھ بھکشوئوںنے روہنگیا مسلمانوں کی دوبارہ آباد کاری کے ممکنہ منصوبے کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔ یہ مظاہرہ گزشتہ روز شورش زدہ ریاست راکھائن کے دارالحکومت سِتوے میں کیا گیا۔ مظاہرے کا انتظام کرنے والی کمیٹی کے ایک رکن کے مطابق کوئی بھی شہری راکھائن میں آباد ہو سکتا ہے لیکن جن کے پاس اس ملک کی شہریت نہیں وہ کیونکر راکھائن میں آباد کیے جائیں گے۔ میانمار کی ریاست راکھائن کی چیک پوسٹوں پر25 اگست کے مبینہ حملوں کے بعد سے اب تک قریب 6 لاکھ روہنگیا مسلمان فرار ہو کر بنگلہ دیش میں پناہ لے چکے ہیں۔
تازہ ترین