• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے اپنی ٹیم میں 29 سالہ ہوپ ہکس کو شامل کرلیا

واشنگٹن (این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹیم میں سابقہ ماڈل 29 سالہ ہوپ ہکس کو بھی شامل کرلیا ہے، جو وائٹ ہاؤس کے ڈائریکٹر کمیو کیشن کی ذمہ داریاں نبھائیں گی۔سلیبرٹی انسائیڈر کے مطابق اب ڈونلڈ ٹرمپ نے 29 سالہ ہوپ ہکس کو اس اہم ترین عہدے پر عارضی بنیادوں پر فائز کیا ہے، ان کی تقرری کا اعلان گزشتہ ماہ ستمبر میں ہی کردیا گیا تھا۔یہ پہلا موقع ہوگا کہ نوجوان ہوپ ہکس کسی سیاسی، حکومتی وریاستی عہدے پر خدمات سرانجام دیں گی، اس سے قبل وہ 2016 میں ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم چلانے والی ٹیم کا حصہ تھیں۔ہوپ ہکس ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم چلانے والی ٹیم کا حصہ بننے سے قبل ٹرمپ آرگنائیزیشن کی ملازمہ تھیں اور ماڈلنگ کرتی تھیں، انہیں 2014 میں ایوانکا ٹرمپ نے اپنی فیشن کمپنی میں ملازم کے طور پر بھرتی کیا تھا۔نوجوان ترین لڑکی کو وائٹ ہاؤس کا کمیونی کیشن ڈائریکٹر تعینات کیے جانے کے بعد ہوپ ہکس کے امریکی میڈیا اور سوشل میڈیا پر چرچے ہیں۔
تازہ ترین