• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کمپنیز اسکینڈل میں نیا انکشاف، کمپنیوں کو غیرملکی قرض بھی دیا گیا

لاہور (آئی این پی) پنجاب کمپنیز اسکینڈل میں نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔ محکمہ خزانہ کے اعتراف کے بعد کمپنیوں کو غیرملکی قرض بھی دیا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق معاہدوں کی شرائط ہیں تفصیل نہیں دے سکتے جو پوچھنا ہے وفاق سے پوچھو۔ اتوار کو رپورٹ کے مطابق پنجاب کمپنیز اسکینڈل میں نیا انکشاف سامنے آیا ہے محکمہ خزانہ نے اعتراف کیا کہ کمپنیوں کو غیر ملکی قرض بھی دیا گیا محکمہ خزانہ نے کمپنیوں کو کتنا قرض دیا یہ بات بتانے سے حکومت پنجاب گریز کررہی ہے۔ محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق معاہدوں کی شرائط ہیں تفصیل نہیں دے سکتے۔ جو پوچھنا ہے وفاق سے پوچھو وفاقی حکومت کی اجازت کے بعد معلومات دیں گے۔
تازہ ترین