• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوہزار چودہ کے دھرنے میں 47 کروڑ کی منشیات فروخت کی گئی، تحریک انصاف مفاد پرست اور کرپٹ مافیا کی پارٹی بن چکی ہے، عائشہ گلالئی

پشاور(خصوصی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوامیں تبدیلی کے نام پر ووٹ لے کر برسراقتدارآنے والی تحریک انصاف کی صوبائی حکومت عوام کی زندگی میں تبدیلی لانے کی بجائے خودمفاد پرست اور کرپٹ مافیا میں تبدیل ہوچکی ہےگالم گلوچ کا کلچر لانے والی پارٹی میں تبدیلی محض خواب ہےجہاں خواتین کی عزت محفوظ نہیں رہی ہے۔پارٹی کے چیئرمین دھرنوں میں ڈنڈے اورجیل کھانے والے مخلص کارکنوں کونظراندازکرکے کرپشن اورلوٹ مارکرنے والوں کے سرپرست بن چکے ہیں۔وزیراعلیٰ پرویزخٹک اورانکے بیٹے کھلے عام سرکاری دفاترمیں غیرقانونی بھرتیاں کرنے میں مصروف ہیں ،پی ٹی آئی کوگالیاں دینے اوربرابھلاکہنے والےدیگرپارٹیوں کے کرپٹ لوٹے سیاستدان آج دھڑادھڑتحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں یہ کہاں کی تبدیلی ہے ؟جس پارٹی میں کرپٹ سیاستدانوں کے لئے دروازے بندکرنے کے دعوے کئے گئے تھے آج وہی پارٹی انہیں شامل کررہی ہے۔عمران خان وڈیروں اور سرمایہ داروں کو شامل کرکے وزیراعظم بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔تحریک انصاف کو ابھی خیرآباد نہیں کہاقومی اسمبلی سے اپنی رکنیت ختم ہونے پر سپریم کورٹ جائوں گی۔تحریک انصاف کے نظرانداز کئے گئے مخلص کارکنوںکوانکے حقوق دلانے کے لئے آج پیر کے روز سے باقاعدہ احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔محترمہ بے نظیربھٹو شہید کے بعد اب میں خواتین کے حقوق کے لئے میں لیڈ کروں گی کیونکہ میری جرات کرنے سے اب خواتین میں اپنے حقوق کے لئے آوازبلندکرنے کانیاجذبہ پیداہواہے۔چیئرمین نیب سے مطالبہ کرتی ہوں کہ خیبرپختونخوامیں کرپشن کے خلاف اقدامات اٹھائیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جنگ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ایم این اے عائشہ گلالئی نے کہا کہ نوجوانوں کولیڈ کرکے انصاف کے حصول کے نام پر میدان میں آنے والی پاکستان تحریک انصاف کیسے تبدیلی لاسکتی ہے جہاں پر نوجوانوں کو گالی گلوچ سکھایا جاتاہو،جہاں خواتین کی عزت نفس محفوظ نہ ہو،جہاں کرپشن کا راج ہو،جہاںمیرٹ کا فقدان ہو، جہاں دیگر پارٹیوں کے نیب زدہ کرپٹ سیاستدان شامل ہورہے ہوں، جہاں حکومتی معاملات میں بنی گالاکاتسلط ہو،جہاں پارٹی کاسربراہ غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہو، اسکومیں تبدیلی نہیں بلکہ عوام اور پارٹی کے مخلص کارکنوں کے حقوق کی بربادی سمجھتی ہوں۔ایم این اے عائشہ گلالئی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں عوامی رائے سے پتہ چلاہے کہ 2014ءکے دھرنے میں 47کروڑروپے کی منشیات فروخت کی گئی اور اس کاروبار میں پی ٹی آئی کے اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایزشامل تھے ،دھرنے میں خواتین کو رلایا گیا۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں مثالی حکمرانی کا ڈھنڈوراپیٹنے والوں کے دور میں بلین سونامی ٹری میں اربوں کی کرپشن کی گئی،پیڈوکے سابق چیف ایگزیکٹوکو ایم این اے اسدعمر کے ایماپر لاکھوں روپے کی تنخواہ کے عویض لایا گیاجن کے پاس پاورپراجیکٹس کاتجربہ تک نہیں تھا اورایم بی اے کی بنیاد پر بھرتی کئے گئے جسے ہائیکورٹ نے برطرف کردیا۔KPOGCLآئل اینڈ گیس کمپنی میں کروڑوں کی خردبردکی گئی،وزیراعلیٰ پرویز خٹک ٹھیکہ دارتھا جسے کرپشن مافیاکی سرپرستی کے لئے اقتدار دیا گیااور پارٹی کے مخلص کارکنوں کونظراندازکیاگیا،عمران خان ان تمام حقائق کے بعد بھی خاموش ہیںاورمرکزی حکومت کے خلاف بول کرپاکستان کو کمزورکرنے میں مصروف ہیں۔فوادچوہدری،ارباب نجیب اللہ،نورعالم اوردیگر سیاسی لوٹے جوکل پی ٹی آئی کے خلاف گالیاں دینے میں مصروف تھے لیکن آج انہیں شامل کرکے پارٹی ٹکٹ بھی دیئے جارہے ہیں۔ عمران خان کا خواب صرف کرسی کا حصول ہے اور انقلاب کہا ں ہے پتہ نہیں۔این اے 120کے انتخابات میں خیبرپختونخواکاپیسہ خرچ کیا گیا،صوبے کا بلدیاتی نظام کمزورنظام ہے جس میں ناظمین ابھی بھی فنڈز کے لئے انتظار کررہےہیںکیونکہ تمام فنڈز صرف نوشہرہ کوہی منتقل ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں پہلے مشرف کی پالیسوں کی حامی تھی مگرجب عمران خان نے وزیرستان میں ڈرون حملوں کے خلاف مارچ کااعلان کیا تو میں تحریک انصاف میں شامل ہوگئی ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ فاٹا کے مستقبل کے حوالے سے وہاں کے عوام کی رائے جاننے کے لئے فوری طورپر ریفرنڈم کرایا جائےاور فوج کی نگرانی میں یہ عمل مکمل کیا جائے کیونکہ فاٹامیں دہشت گردی کے خاتمے میں فوج کا بہت اہم کردارہے۔عائشہ گلالئی نے کہا کہ آج مخلص کارکنوں کے حقوق کے لئے پشاورسے باقاعدہ احتجاجی تحریک شروع کروں گی اورآج کے کنونشن میں ان کارکنوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔ انشاء اللہ میں اب خواتین اور نوجوانوں کولیڈ کرکے نوجوانوں کو انکی حقیقی لیڈرشپ فراہم کروں گی اورہماراگروپ ضرورکامیاب ہوگا۔
تازہ ترین