• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی اب فرنٹ فٹ پر کھیلے گی، 5نومبر کو منفی پروپیگنڈے کا خاتمہ ہوجائیگا،امین الحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کے ترجمان سنیئر رہنما سید امین الحق نے کہا ہے کہ ہم ہر سطح پر حالات کا جائزہ لے رہے ہیں،اگر کسی پر دبائو ہے تو ہم اس پر بھی اپنا موقف دیں گے، پارٹی اب فرنٹ فٹ پر کھیلے گی، پانچ نومبر کو ایم کیو ایم کی قوت، طاقت اور تنظیمی صلاحیتوں کے حوالے سے منفی پروپیگنڈے کا خاتمہ ہوجائے گا۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کو ان دنوں اپنی سیاسی سر گرمیوں کے سلسلے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے،اس کے ارکان صوبائی ، قومی اور سینٹ کے منتخب نمائندے وفاداری کی تبدیلیوں کے لئے کئی دبائو کا سامنا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے بلدیاتی منتخب نمائندے بھی اسی طرح کے خوف کا شکار ہیں اوروہ بھی اس قسم کی دھمکیوں سے دوچار ہیں۔
تازہ ترین