• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی سے گند صاف کرنے کی بات کرنا کیا غلط ہے، ارم عظیم فاروقی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ترجمان کی جانب سے لگائے گئے الزام پر دکھ ا افسوس ہونے کے ساتھ ساتھ ہنسی بھی آ رہی ہے کہ انہوں نے سلمان مجاہد کے ساتھ ساتھ مجھے بھی لپیٹ دیااور مجھے مفاد پرست قرار دیا کیا میں وہ مفاد پرست ہوں جس نے انہیں سچ بتایا اور سچ دکھایااور پارٹی سے گند صاف کرنے کی بات کی تو کیا یہ غلط بات ہے۔ انہوں نے کہاکہ سلمان مجاہد بلوچ نے بلدیہ میں کیا کچھ کیا سب کو معلوم ہے، میڈیا اسکی خود تحقیقات کرے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے مفاد پرست قرار دینے والوں سے مجھے افسوس اور دکھ کے علاوہ اور کچھ نہیں ملا،سلمان مجاہد اسلام آباد میں رہتے ہیں،وہ کس بنیاد پرڈی ایم سی کراچی کی گاڑی استعمال کر رہے ہیں کچھ لوگوں کی تنخواہیں روکی جاتی ہیں، اسکا حصہ سلمان مجاہد عامرخان اور خواجہ اظہار کو ملتے ہیں، سلمان مجاہدکونکالنے کی بات ہوئی توسب سےزیادہ مخالفت ان دونوں نے ہی کی، ایم کیوایم میں اچھے لوگ بھی ہیں جو اپنی پارٹی کو خود کلین کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی دبائو کے بغیر خود استعفیٰ دیا ہے۔
تازہ ترین