• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیا اشتہارات ،وفاق نے واجبات کی ادائیگی کیلئے فنڈز مختص کر دیئے

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وفاقی حکومت نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے یکم مارچ سے 30جون2017 کے دورا ن اشتہارات کےواجبات کی ادائیگیوں کےلئے فنڈز مختص کر دئیے ہیں۔ وزارت خزانہ کے سیکرٹری شاہد محمود کے جاری دستخطوں سے28 اگست کو وزیراعظم آفس کو لکھے گئےخط کے مطابق خزانہ ڈویژن نے وفاقی حکومت کی یکم مارچ سے 30 جون 2017 کی پرنٹ میڈیا کی اشتہارات مہم کے 43 کروڑ 54 لاکھ روپے ادائیگی کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی ۔ اس گرانٹس کی منظوری آڈٹ بیورو آف سرکولیشن کے فیئر سرٹیفکیشن کی بنیاد پر دیئے گئے ریٹس کے مطابق دی گئی ہے اور رواں مالی سال کے دوران پی آئی ڈی کی ڈیمانڈ نمبر58 کے مطابق وزیر اعظم کی اشتہارات مہم کو دی گئی منظوری کے مطابق ہے۔ جہاں تک الیکٹرانک میڈیا کے اشتہارات کی مہم کے حوالے سے واجبات کے کلیمز کی ادائیگی کا تعلق ہے تو وزیر اعظم کی جانب سے 21 فروری 2017 کے منظور کردہ ریٹس کو ریشنلائزیشن کرنے کے بعد سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی جائے گی۔ وزیر اعظم نے 21 فروری کو لیٹر نمبر یو او296 ایس پی ایم2016 میں ان ریٹس کی منظوری دی تھی۔  
تازہ ترین