• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کیخلاف فیصلے میں الٹی گنگا بہہ رہی ہے،جے آئی ٹی کا والیم 10 خالی ہے، دانیال عزیز

Todays Print

شکر گڑھ(این این آئی) وزیر مملکت دانیال عزیز نے کہا ہے کہ نواز شریف کیخلاف فیصلے میں الٹی گنگا بہہ رہی ہے ،2013 ء سے اب تک جتنے ریٹرنز فائل ہوئے ہیں ان کی دوبارہ جانچ ہونی چاہئے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کا والیم 10 میں کچھ نہیں بالکل خالی ہے،جوغلطی ہوئی ہے ہم اس کا تدارک چاہتے ہیں انہوں نے کہا آصف زرداری کے بیان پر تعجب ہوا،ن لیگ کی قیادت نے کوئی استثنیٰ نہیں مانگاتھا،وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ پارٹی میں اختلافات کی باتیں بے بنیاد ہیں،مسلم لیگ ن نے 4 سال میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ۔

تازہ ترین