دتہ خیل(این این آئی)دتہ خیل سے تعلق رکھنے والی خاتون کے ہاں 5بچوں کی پیدائش ہوئی ہے،نومولود بچوں میں چار بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے، گھر میں 5 بچوں کی ولادت پر بچوں کے والدین اور خاندان والے بہت خوش ہیں جبکہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ماں اور بچوں کی حالت خطرے سے باہرہے۔