• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نو لمٹ کنسٹرکٹرز کو پروجیکٹ ڈائریکٹر اور کنسلٹینٹ نے نا اہل قرار دیدیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کنسٹریکٹر ز ایسو ی ایشن نے کہا ہے کہ کراچی میں نئے میگا پرو جیکٹس کی تعمیرات میں دلچسپی رکھنے والے شہر کے نو لمٹ کنسٹرکٹرز کو پروجیکٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور کنسلٹینٹ نے خاص منصوبے کے تحت نا اہل قرار دے دیا ہے،دوسری جانب ڈائریکٹر پروجیکٹس نیاز سومرو کا کہنا ہے کہ یہ سب الزامات ہیں، نئے منصوبوں کیلئے ٹھیکیدار کمپنیوں کی پری کوالیفکیشن رولز کے مطابق کی گئی ہیں،کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پروجیکٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کے پا س ان کاموں کے کرانے کے لئے کوئی مستقل عملہ موجود نہیں ہے ۔عارضی طور سے پسند اور ناپسند کی بنیاد پر مختلف محکموں میں کام کرنے والے افسران سے دستخط کرواکر دفتری خانہ پری کی جاتی ہے زیرتعمیر یونیورسٹی روڑ پروجیکٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ میں مستقل عملہ نہ ہونے کی وجہ سے کوئی آفیسر اپنی ذمہ داری قبول کرنے میں ٹال مٹول کرتا نظر آتا ہے حکومت سندھ کے پورے لوکل پرجیکٹ کو صرف ایک افسر چلارہا ہے منصوبوں پر کسی نہ کسی طرح ذاتی دوستوں اور پسند ناپسند کی بنیاد پر دفتر بلا کر دستخط کرائے جاتے ہیں ترقیاتی منصوبہ بندی کی ایک چھوٹی سی مثال یونیوسٹی روڈ سے لی جا سکتی ہے۔ اس روڈ پر ہونے والے ترقیاتی کاموں کو بغیر کسی پلاننگ اور ڈیزائن کی منظوری کے کیا گیا جو اب یہاں کے رہنے والے عوام کے لئے عذاب بن رہا ہے آئے دن ٹریفک جام رہتا ہے۔ ٹریفک پولیس اپنی رائے دیتی ہے تو اب انجینئرز کوشش کے باوجود اس پر عمل نہیں کرپارہے ۔ ان معاملات کا کون ذمہ دار ہےایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری عبدالرحمن نے مزیدکہا کہ افسران نے الیکشن فنڈ جمع کرانے کے خاص منصوبے کے تحت ترقیاتی منصوبے اپنے پسندیدہ افراد کو دینے کا منصوبہ بنایا ہوا تھا جس پر عمل کیا جارہا ہے،دریں اثناء پروجیکٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ پروجیکٹس نیازسومرو نے کہاہے کہ ایسوسی ایشن نے آج تک کبھی تحریری ملاقات کرکے منصوبوں کے ٹینڈر پروسس پراعتراض کیا نہ کبھی تجاویز دیں نئے منصوبوں کیلئے ٹھیکیدار کمپنیوں کی پری کوالیفکیشن قانون اور سیپرا رولز کے مطابق کی گئی ہے ہم نے کبھی بھی کسی ٹھیکیدار کو ٹھیکوں میں حصہ لینے سے نہیں روکا انہوں نے ایسوسی ایشن کے دیگر الزامات کی سختی سے تردید کی ہے اور کہاکہ یہ سب الزامات ہیں۔
تازہ ترین