• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاست کو کھیل تماشہ سمجھنے والے عوام پر رحم کریں، شہباز شریف

  لاہور( نمائندہ جنگ)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے دور میں ہونیوالی ملک کی تیزرفتارترقی مخالفین کو کھٹک رہی ہے ، اور کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے سیاست کو ہمیشہ عوام کی خدمت کا ذریعہ سمجھا ہے اورگزشتہ سوا چار برس کے دوران پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے عوامی خدمت کی نئی مثالیں قائم کی ہیں ۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کے دورمیں ہونیوالی تیزرفتار ترقی کی کوئی اور مثال ملک کی 70سالہ تاریخ میں نہیں ملتی اوریہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ ن آج بھی ملک کی مقبول ترین جماعت ہے اور آئندہ عام انتخابات میں بھی عوامی خدمت،دیانت ،محنت اور شفافیت کی سیاست کی جیت ہوگی۔وزیراعلیٰ شہباز شریف نے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ سیاست کو ذاتی ایجنڈے کی تکمیل کا ذریعہ بنانے والوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر ترجیح دینے و الے کبھی ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے اورایسے سیاستدانوں کا محاسبہ عوام کریں گے۔ الزام تراشی،انتشار اورجھوٹ کی سیاست پاکستان کے عوام کو کسی صورت گوارہ نہیں ۔ملک کے باشعور عوام نے منفی سیاست کرنیوالوں کو ہر محاذ پر مسترد کیا ہے۔ 2018ء کے عام انتخابات میں بھی ان عناصر کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کی رکاوٹوں کے باوجود منصوبوں کو شفافیت اورتیزرفتاری سے مکمل کیاگیا ہے ۔ سیاسی مخالفین یاد رکھیں کہ پاکستان کو آگے بڑھنے سے روکنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو گی۔عوامی خدمت سے عاری سیاستدان ملک وقوم کا وقت ضا ئع نہ کریں اورملک کی تیزرفتاری ترقی دیکھ کر مخالفین پریشان ہونا چھوڑ دیں ۔انہوں نے کہا کہ قوم کو مسائل اور مشکلات سے دوچارکرنیوالوں کو عوام کی بدلتی ہوئی تقدیر سے تکلیف ہورہی ہے ۔کامیابی ، نعروں، تقریروں اور خالی دعوؤں سے نہیں ملتی۔علاوہ ازیں شہبازشریف نے کراچی میں سعودی عرب کے قونصل جنرل عبداللہ عبدالدائم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کی ہے۔
تازہ ترین