• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شاہدخاقان کی ترک لڑاکاہیلی کاپٹرمیں آزمائشی پرواز

استنبول(اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ترکی کی دفاعی پیداوار کی صنعت دنیا کی بہترین صنعت ہے،جس کا کوئی مقابل نہیں ہے۔ اتوار کو ڈی ایٹ کانفرنس میں شرکت کے بعد وطن واپسی سے قبل شاہدخاقان عباسی نے ترکش لڑاکا ہیلی کاپٹر ٹی129میں آزمائشی پرواز کی اور اسے متاثر کن اور اچھی مشین قرار دیا۔ آزمائشی پرواز کے بعد پاکستانی اور ترک میڈیا سے بات چیت کے دوران ٹی129 ہیلی کاپٹر کی خریداری کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری فوج اس ہیلی کاپٹر کا جائزہ لے رہی ہے اور ہم اس کے معاہدے اور شرائط پر بات چیت کر رہے ہیں۔قبل ازیں انہوں نے ہیلی کاپٹر کا معائنہ کیا جہاں انہیں ترک ہوابازی کے محکمہ کے اعلی حکام نے ہیلی کاپٹر کی تکنیکی مہارتوں سے آگاہ کیا ۔ ترک ایرو سپیس انڈسٹریز کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر تیمل کوتل نے اے پی پی کو بتایا کہ ٹی129ہیلی کاپٹر ایک کم وزن اور میزائلوں اور گن سے لیز ہیلی کاپٹر ہے۔
تازہ ترین