• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قندیل بلوچ کیس،مفتی قوی کی آج پھر انجیوگرافی ہوگی

ملتان (نمائندہ جنگ) چوہدری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیرعلاج قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار مفتی عبدالقوی کی آج پیر کو دوبارہ انجیوگرافی ہوگی،ہفتہ کے روز ان کی سی ٹی انجیوگرافی کی گئی تھی جس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ان کی بائیں شریان جزوی طور پر بند ہے ،آج دوبارہ انجیوگرافی کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ ان کے دل میں اسٹنٹ ڈالا جا سکتا ہے کہ نہیں۔دریں اثناء مفتی عبدالقوی کے جسمانی ریمانڈکی مدت ختم ہونے پر پولیس آج دوبارہ عدالت سے رجوع کرے گی۔ پولیس ریمانڈکی مدت کے دوران کی گئی تفتیش اورصورتحال سے عدالت کوآگاہ کرے گی۔
تازہ ترین