• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینکوں کے انضمام کا ریگولیٹری عمل اسٹیٹ بینک کے دائرہ اختیار میں آتا ہے،پی بی اے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان بینکس ایسوسی ایشن نے ان خبروں پر تشویش کا اظہار کیا ہے جن میں بتایا گیا ہے کہ ایک بینک کو دوسرے بینک میں ضم کرنے کے ریگولیٹری عمل پر قومی احتساب بیورو (نیب) اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور اس کے اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کررہا ہے، اعلامیہ کے مطابق پاکستان بینکس ایسوسی ایشن جو کہ پاکستان میں تمام بینکوں اور ڈی ایف آئیز کا ایک نمائندہ ادارہ ہے، نے کہا ہے کہ بینکنگ کے شعبے میں استحکام کو برقرار رکھنا ایس بی پی کی ذمہ داری ہے، اور یہ کہ ایس بی پی ایکٹ اور بینکنگ کمپنی آرڈیننس کے تحت مذکورہ کام ایس بی پی کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔پی بی اے کو یقین ہے کہ انضباطی معاملات جو کہ اپنی نوعیت میں منفرد ، پیچیدہ اور حساس ہوتے ہیں، بہتر ہے کہ ان کو ریگولیٹر یعنی قواعدی اتھارٹی کے فیصلے اور اختیار پر چھوڑدیا جائے۔
تازہ ترین