• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر اشتیاق بیگ مراکش روانہ

کراچی(پ ر)ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر اشتیاق بیگ غیر ملکی دورے پر مراکش روانہ ہوگئے جہاں وہ او آئی سی کی ذیلی تنظیم اسلامک سینٹر فار ڈیولپمنٹ آف ٹریڈ کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار ’’اسلامی ممالک کے درمیان تجارتی فروغ کیلئے اقدامات‘‘ میں شرکت کریں گے۔ مراکش کے دارالحکومت رباط میں 23 سے 26 اکتوبر تک جاری رہنے والے اس سیمینار میں او آئی سی کے سیکریٹری جنرل یوسف احمد ال عثمان سمیت کئی اسلامی ممالک کے اسپیکرز اور مندوبین شرکت کررہے ہیں۔ اس موقع پر اشتیاق بیگ سیمینار کے شرکاء سے خطاب اور نان ٹیرف بیریئرز پر پریذنٹیشن بھی دیں گے۔
تازہ ترین