• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینک الفلاح اور برٹش کونسل پاکستان کے در میان معاہدہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بینک الفلاح کے چیف ایگزیکٹو افسر الفلاح نعمان انصاری اور ڈائریکٹر ایجوکیشن اینڈ سوسائٹی برٹش کونسل ایگزیکٹو بورڈ ڈاکٹر جو بیل نے برٹش کونسل لائبریری کراچی میں ایک معاہدے پر دستخط کئے ، اس معاہدے سے برٹش کونسل پاکستان اور بینک الفلاح کے مابین ایک باقاعدہ آپریشنل الائنس کا آغاز ہوگیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں منتخب بینک الفلاح شاخوں پر سوشل رسپانس ابیلٹی ڈیجیٹل سوشل اسپیس کے قیام کے علاوہ برٹش کونسل کے زیر انتظام قائم لائبریریوں کو ایئر پورٹس پر بینک الفلاح پریمیئر لاؤنجز کا حصہ بنایا جائے گا۔
تازہ ترین