• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشین صدر کا پاکستان کیساتھ مضبوط کاروباری روابط استوار کرنے پر زور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط کاروباری روابط استوار کرنے پر زور دیا ہے۔ پاکستان انڈونیشیا بزنس فورم کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق فورم ٹریڈ ایکسپو انڈونیشیا2017 کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پاکستان انڈونیشیا بزنس فورم کے صدر شمعون ذکی کی سربراہی میں نمائش میں شرکت کرنے والے 27رکنی تجارتی وفد میں شامل ڈائریکٹر تاجور بیگ،شہزاد مبین،زوہیب خان، اسلم فرپو سمیت دیگر ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انڈونیشیا اور پاکستان کے مابین دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لیے تجارتی وفود کا تبادلہ کیا جانا چاہیے اس ضمن میں انڈونیشیا پاکستانی تجارتی وفود کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کو تیار ہے۔ پاکستان انڈونیشیا بزنس فورم کے صدر شمعون ذکی نے انڈونیشیا کے صدر کو پاکستان میں سرمایہ کاری اور مشترکہ شراکت داری کے مواقع سے آگاہ کیا۔
تازہ ترین