• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہارٹی کلچرکی ترقی کیلئے حکومت بلوچستان سےمشاورت کا آغازکردیا،وحیداحمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی ایف وی اے) کے تحت ہارٹی کلچر سیکٹر کی ترقی کے قومی ایکشن پلان کے سلسلے میں بلوچستان کی حکومت اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد کے مطابق ہارٹی کلچر سیکٹر کی ترقی کے لیے ایکشن پلان کی سفارشات مرتب کرنےکیلئےصوبائی سطح پر مشاورت کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پی ایف وی اے کا وفد وحید احمد کی قیادت میں وزیر اعلیٰ بلوچستان، گورنر بلوچستان اور صوبائی وزیر زراعت سے ملاقاتیں کرے گا۔ ملاقاتوں میں بلوچستان کی زرعی معیشت بالخصوص پھل اور سبزیوں کے شعبے کی ترقی کے لیے صوبائی حکومت کے تعاون اور نیشنل کانفرنس میں بلوچستان کی نمائندگی اور اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پی ایف وی اے کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد نے بتایا کہ پی ایف وی اے کے تحت کوئٹہ چیمبر آف کامرس میں خصوصی اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں بلوچستان کے کاشتکاروں، بیوپاریوں، آڑھتیوں، ٹرانسپورٹرز، کلیئرنگ فارورڈنگ ایجنٹس اورزراعت کے شعبے سے متعلق سرکاری محکموں کے افسران شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ہارٹی کلچر سیکٹر کی ترقی کے لیے پی ایف وی اے کی حکمت عملی اور نیشنل کانفرنس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے بلوچستان میں زرعی معیشت کی بہتری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا جائزہ لیتے ہوئے ان کے حل کے لیے تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ وحید احمد کے مطابق مشاورتی عمل کو مربوط بنانے کے لیے تمام تحقیقی اداروں کے ساتھ بھی قریبی تعلق استوار کیا جارہاہے اس سلسلے میں حل ہی میں پی ایف وی اے کے ایک وفد نے قومی تحقیقی ادارے پی سی ایس آئی آر لیبارٹریز کا بھی دورہ کیا اور ادارے کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خولہ شیرین اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی۔ڈی جی پی سی ایس آئی آر نے بتایا کہ ادارے کے تحقیقی پروجیکٹس کو آگے بڑھانے کیلئےحکومت کی جانب سے بروقت فنڈز کی فراہمی ضروری ہے۔
تازہ ترین