• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت اور سینٹ پیٹرزبرگ کے مابین مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سند حکومت اور سینٹ پیٹرزبرگ کے مابین مفاہمت کی یاد داشت پر پیر کوسینٹ پیٹرز برگ میں دستخط کئے گئے ۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق مفاہمت کی اس یادداشت پر سندھ حکومت کی جانب سے سندھ کے وزیر برائے منصوبہ بندی وترقیات میر ہزار خان بجارانی اور سینٹ پیٹرز برگ کے گورنر نے دستخط کئے اس موقع پر چیئر مین پلانگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ سندھ محمد وسیم چیئر پرسن سندھ بورڈ آف انوسٹمنٹ ناہید میمن اور وزیر اعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت سینٹ پیٹرز برگ حکومت کے افسران بھی موجود تھے ۔مفاہمت کی اس یاد داشت کی روسے سندھ اور سینٹ پیٹرز برگ تجارت ،معیشت ،سائنس ،ٹیکنالوجی ،تحقیق ،تعلیم ، ثقافت، کھیل اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کریں گے اس سلسلے میں وفود کے باہمی تبادلے اور باہمی تجربات مہارت اور علم سے استفادہ کیا جاسکے گا۔
تازہ ترین