• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹیٹ آئل کے بورڈ آف مینجمنٹ کے اجلاس میں30ستمبر 2017کو اختتام پذیر پہلی سہ ماہی کے دوران کمپنی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔سہ ماہی نتائج میں اوپری سطح پر 258.6ارب تک اضافے کے ساتھ کمپنی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے۔ جوکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 33.7فیصد زائد ہے۔ جب کہ MOGASاور جیٹ فیول کی سہ ماہی سیلز میں بالترتیب 30.1فیصد اور 22.6فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔HSD،LPG، لوبریکینٹس اور LNGکی فروخت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیاجو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں بالترتیب 31.4فیصد، 71فیصد، 36فیصد اور 49.9فیصد ہے۔البتہ فرنس آئل کی فروخت میں 9.4فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔
تازہ ترین