• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’’کوئی مل گیا‘‘ میں ’’جادو‘‘ کا کردارکرنیوالے اداکار کا راز کھل گیا

ممبئی(ایجنسیاں) بولی وڈ اداکار ریتک روشن کی کامیاب فلم ’کوئی مل گیا‘ میں دوسرے سیارے سے آنے والے ایلین ’جادو‘ کا کردار ادا کرنے والے اداکار کا راز کھل گیا۔بولی وڈ میں آج تک بچوں کے لیے بیشمار فلمیں بنیں لیکن ان میں سے چند ایک ایسی ہیں جنہیں صرف بچوں نے ہی پسند نہیں کیا بلکہ ان کا شمار آج تک ہر عمر کے لوگوں کی پسندیدہ فلموں میں ہوتا ہے اور ایسی ہی ایک فلم 2003 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں انڈسٹری میں اپنے ڈانس اور ایکشن سے شہرت پانے والے اداکار ریتک روشن نے اہم کردار ادا کیا تھا۔فلم ’کوئی مل گیا‘ میں ریتک روشن نے ذہنی معذور بچے کا کردار ادا کیا تھا جو عمر میں بڑا ہونے کے باوجود بچوں جیسی ذہنیت رکھتا تھا اور بچوں میں ہی خوش رہتا تھا لیکن فلم میں لیڈ رول میں ہونے کے باوجود ریتک سے زیادہ ’جادو‘ کا کردار مشہور ہوا تھا، جو دوسری دنیا سے آیا ہوا ایک ایلین تھا لیکن یہ بات آج تک کوئی نہیں جان سکا کہ وہ کردار کس نے ادا کیا تھا لیکن بالآخر یہ راز 14 سال بعد کھل ہی گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’کوئی مل گیا‘ میں جادو کا کردار اداکار اندراودان پروہٹ نے ادا کیا جب کہ فلم کے ہدایت کار راکیش روشن نے اس بات کو مداحوں سے پوشید رکھا مگر کچھ عرصہ قبل فلم کی تصاویر لیک ہونے سے یہ راز افشا ہوا۔
تازہ ترین