• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ”رخ“ میں باپ اور بیٹے کا رشتہ پر مبنی ہے، منوج باجپائی

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ اداکار منوج باجپائی نے کہا ہے کہ فلم ”رخ“ میں باپ اور بیٹے کا رشتہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق معروف اداکار منوج باجپائی نے کہا ہے کہ یہ فلم میرے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہ سسپنس سے بھرپور ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہدایتکار اٹانو مکھرجی نے جس طریقے سے فلم کے مناظر ،کہانی اور باپ اور بیٹے کے رشتے کو فلمبند کیا ہے وہ لائق تحسین ہے۔ فلم کی کہانی 18 سالہ لڑکے کے گرد گھومتی ہے جسے گھر سے دور بورڈنگ اسکول میں بھیج دیا جاتا ہے اور اس کی زندگی اس وقت ایک نیا موڑ اختیار کرتی ہے جب اس کے والد ایک کار حادثے میں ہلاک ہو جاتا ہے۔ فلم 27 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔
تازہ ترین