• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری گینگ اورلینڈ مافیا کےکارندوں سمیت 38 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)رینجرز اور پولیس نے مختلف کارروائیوں میں لینڈ مافیا اور لیاری گینگ کے کارندوں سمیت 38 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ،منشیات اور بھاری مقدار میں گٹکا برآمد کرلیا، تفصیلات کے مطابق رینجرز نے مدینہ کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ کے ملزم ممتاز علی کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، پی آئی بی کالونی، عوامی کالونی، زمان ٹاؤن ، مدینہ کالونی ، سعود آباد اور درخشاں کے علاقوں سے15 ملزمان عثمان مسعود عرف بابر ، محمد فرحان عرف بھٹی، اسد چانڈیو، بابر چانڈیو، خلیل احمد ، فضل سبحان، مطیع اللہ ، حارث علی عرف وارث، محمد فرحاز عرف فرحان ، عبدالغنی عرف بچھو ، امان اللہ خان، محمد ، خالد ، عمران اور نواز علی کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی، ملزمان اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں،پاکستان بازار پولیس نے چار ملزمان محمد حسین، ندیم ، امتیاز اور عبدالناصر، یوسف پلازہ پولیس نے ملزم عبدالقیوم، سکھن پولیس نے 6 ملزمان خالد علی، ارشاد، شہزاد، عبداللہ ، حنیف اور عبدالکریم کو گرفتار کرکے اسلحہ ، کورنگی پولیس نےعمران عرف مانی اور سنی کو گرفتار کرکے منشیات اور بھاری مقدار میں گٹکا برآمد کرلیا، پیرآباد پولیس نے محمد عارف اور علی رضا، کھارادر پولیس نےجاوید علی، مومن آباد پولیس نے محمد شفیق کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، ابراہیم حیدری پولیس نے لینڈ مافیا کے تین کارندوں عطاءالرحمان، محمد توحید اور اقبال کو گرفتار کرلیا، نیوٹاؤن پولیس نے عمران عرف مانی اور ہارؤن کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔
تازہ ترین