• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت 28اکتوبر 2017 کو اُ ٹھو جوانو بدلو کراچی کے نام سے اسلامیہ کالج کے باہر کانووکیشن ہوگا جس کی تیاریاں جا ری ہیں اور مختلف علاقہ جات میں ریلیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ، اسی سلسلے میں گذشتہ روز علاقہ جوہر آباد کے تحت ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی ، جس کا اختتام عزیزآباد مکا چوک پر ہوا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی حمزہ صدیقی کا کہناتھا کہ جمعیت نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے جو ہر وقت ان کی تربیت اور بہتری کے لیے کو شاں رہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ نے ہر دور میں نوجوانوں کی رہنمائی کی ہے اور ان کے لیے مختلف سرگرمیاں انعقاد کرنا ہماری روایت میں شامل ہے ۔
تازہ ترین