• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک شخص اور بچی کی لاشیں ملیں، دیگر واقعات میں 2 افراد جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مختلف علاقوں سے ایک شخص اور بچی کی لاشیں ملیں، دیگر واقعات میں 2افراد جاں بحق ہوگئے،تفصیلات کے مطابق سپرہائی وے انصاری پل کے قریب اتوار اور پیر کی درمیانی شب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 30 سالہ عدنان ولد عبدالمجید جاں بحق ہوگیا،متوفی کی لاش کو ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال پہنچایا گیا، لیاری سیکٹر 36 بی مکان نمبر 5 میں رہائش پذیر30 سالہ نبیلہ زوجہ ندیم گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئی ، شاہ لطیف تھانے کی حدود قائد آباد خلد آباد قبرستان سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ، اسپتال میں شناخت 30سالہ محمد رحیم ولد مستقیم خان کے نام سے ہوئی ہے۔ایس ایچ او امان اللہ مروت نے بتایا کہ مقتول قائد آباد ابراہیم گوٹھ کا رہائشی تھا وہ اتوار کی شب گھر سے کسی کام کے سلسلے میں نکلا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے اسے ن اغواءکرنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا اور چھری کے پے در پے وار کرکے قتل کردیا ، مقتول علاقے میں سبزی کا ٹھیلا لگاتا تھا ، ایوب گوٹھ چوکی سے متصل علی گڑھ سوسائٹی کے قریب واقع جھاڑیوں سے تشدد زدہ 10 سالہ بچی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسکی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کیلئے قریبی اسپتال پہنچایا،پولیس نے بتایا کہ بچی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلے میں رسی کی مدد سے پھندا ڈال کر قتل کیا گیا ہے،مقتولہ نے لال رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں تاہم اسکی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
تازہ ترین