• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن حدید، ڈیوٹی کے دوران پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلشن حدید میں دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا، تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود گلشن حدید میں پولیس موبائل میں پیٹرولنگ کے دوران 50 سالہ پولیس اہلکار محمدصفر ولد اللہ داد خان جاں بحق ہوگیا، متوفی اہلکار کا آبائی تعلق شکارپور سے تھا ، وہ پیر کی صبح گھر سے تھانے آیا اور پولیس موبائل میں سوار ہوکر پیٹرولنگ کیلئے گیا تھا کہ دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا، پولیس نے کارروائی کے بعد لاش کو اسکے آبائی علاقے روانہ کر دیا۔
تازہ ترین