• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتحاد امت ہی تمام مسائل اور پریشانیوں کا حل ہے، علامہ ناصرعباس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہےکہ اتحاد امت ہی تمام مسائل اور پریشانیوں کا حل ہے،دہشتگردی میں بیرونی قوتیں ملوث ہیں، جنہوں نے مقامی شرپسندوں کو اپنا ایجنٹ بنا کر استعمال کیا اور کافر کافر کے نعرے لگوا کر پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی سازش کی، لیکن سلام پیش کرتے ہیں ملت تشیع پاکستان کو جس نے ہزاروں جنازے اٹھائے، لیکن پاکستان کیخلاف ایک لفظ تک نہیں کہا، نہ ہی ملکی اداروں پر حملے کئے،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی میں صرف ایک گروہ ملوث ہے،اسی فکر کے لوگوں نے ہر دور میں اسلام کو نقصان پہنچایا ہے اور یہی لوگ اسلام کے مخالف بھی تھے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام شیعہ اور سنی متحد ہیں اور ان کے اتحاد سے ہی تکفیری آج تنہا ہوچکے ہیں،انہوں نے کہا کہ جی ایچ کیو سے لے کر اے پی ایس پر حملے تک، ایک ہی گروہ کے لوگ ملوث ہیں، آج تک کوئی شیعہ فوج یا اداروں پر حملوں میں نہیں پکڑا گیا،اس کے باوجود شیعہ نوجوان لاپتا ہیں،جن کے بارے میں کسی کو کوئی علم نہیں،انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ لاپتا شیعہ افراد کو فوری بازیاب کرایا جائے اور اگر ان کیخلاف کوئی کیسز ہیں تو عدالتوں میں چلائیں جائیں، ہم مجرموں کی حمایت نہیں کریں گے۔
تازہ ترین