• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری گینگ کے کارندے پر فرد جرم عائد،تفتیشی افسر اور گواہان کو نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سیشن عدالت نے پولیس مقابلہ ،اقدام قتل اوراسلحہ ایکٹ سے متعلق کیس میں ملزم لیاری گینگ وار کے کارندے عثمان پر فرد جرم عائد کردی ‘ ملزم کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے تفتیشی افسر اور گواہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا ہے ۔پیر کے روز سیشن عدالت میں پولیس مقابلہ ،اقدام قتل اوراسلحہ ایکٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ‘سماعت کے موقع پر ملزم عثمان کو پیش کیا گیا ‘ عدالت کے استفسار پر ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا ‘ عدالت نے ملزم عثمان پر فرد جرم عائد کردی ُ ملزم کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے تفتیشی افسر اور گواہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا ہے ۔
تازہ ترین