• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہرآزمائش میں ہمیشہ دنیا کو حیران کرتے آئے ہیں، ایم کیو ایم پاکستان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رابطہ کمیٹی کےا راکین ارشد حسن اور شکیل احمد نے کہا کہ آج ایم کیو ایم کے اجلاس میں شرکاء کا جو ش وخروش دیکھ کر یہ دعویٰ کیا جاسکتا ہے کہ ہم ہر آزمائش کے وقت میں ہمیشہ طاقت و یکجہتی کا مظاہرہ کر کے دنیا کو حیران کر تے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے، وہ ایم کیو ایم ڈسٹرکٹ ویسٹ کے زیراہتمام قصبہ علیگڑھ ٹاؤن میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کررہے تھے، جس میں آرگنائزر ڈسٹرکٹ ویسٹ عبدالحق، اراکین اسمبلی محبوب عالم، کامران اختر اور حق پرست بلدیاتی نمائندوں سمیت بڑی تعداد میں ذمے داروں و کارکنوں نے شرکت کی، ارشد حسین نے کہا کہ ہمارا نظم و ضبط ہی ہماری کامیابی ہے اگر کسی کے پاس جذبہ ہے تو وہ صرف ایم کیو ایم کے پا س ہے جو مشکل سے مشکل حالات کا سامنا کر تی آئی ہے اور کر تی رہے گی، شکیل احمد نے کہا کہ ایم کیو ایم آج بھی اپنے نظرئیے حقیقت پسندی اور عملیت پسندی پر کاربند ہے، ظلم کے نظام کے خلاف ایم کیو ایم متحد ہے اور اس کے خلا ف جدوجہد کرتی رہے گی، عبد الحق نے کہا کہ منفی پراپیگنڈے سے ایم کیو ایم پر کوئی اثر نہیں پڑےگا، ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھتے ہوئے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھنا ہے، رکن قومی اسمبلی محبوب عالم نے کہا کہ عوام آج بھی ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ ہیں اور پوری مہاجر قوم آج بھی ایک ہی پلیٹ فارم پر متحد ہے۔
تازہ ترین