• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپورساکرو: کرپشن کے خلاف ہونےوالے پیدل مارچ کا شاندر استقبال

میرپورساکرو ( نامہ نگار) کرپشن، بد امنی اور بیروزگاری کے خلاف سنی تحریک، قومی عوامی تحریک، پی آئی ٹی اور فنکشنل مسلم لیگ کی جانب سے دھابیجی سے گاڑھو تک پیدل مارچ میرپورساکرو، بوھارا اور گاڑھو پہنچا تو اس کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر لوگوں نے لیٹ پر مارچ پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت نعرہ لگاتےہوئے مطالبہ کیا کہ حق کی آواز دبانے والوں کو فوراً گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے۔ ایاز لاشاری اور مصطفٰی چانڈیو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی اداروں سمیت ہر ادارے میں کرپشن ہو رہی ہے اس کی تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے اور لوٹاہوا مال واپس کرایا جائے ورنہ جدوجہد کا دائرہ بڑھا دیں گے۔
تازہ ترین