• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمرکوٹ قلعے کی دیواروں پر پوسٹر لگانے کی پاداش میں 15؍ملازم معطل

عمرکوٹ(نامہ نگار ) عمرکوٹ قلعے کی دیواروں پر دیوالی کے موقع پر جلسے کے حوالے سے پیپلزپارٹی رہنمائوں کی تصویروں کے بینر اور پینافلیکس لگانے پر صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سردار علی شاہ نے قلعے کے کیوریٹر غلام حسین بڑدی سمیت 15 ملازموں کو معطل کردیا ہے۔ رابطہ کرنے پر معطل ہونے والے کیوریٹر غلام حسین بڑدی نے بتایا کہ ہمارا کیا جرم ہے جب ہم نے پوسٹر لگانے سے روکا تو پیپلزپارٹی جیالے ورکروں نے کہا کہ حکومت ہماری ہے تم کون ہوتے ہو روکنے والے جبکہ محکمہ ثقافت کے ڈائریکٹر جنرل نے ہمیں اجازت دے رکھی ہے۔
تازہ ترین