• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرائض میں غفلت، ایس ایچ او سائٹ اوربلدیہ معطل، نئے ایس ایچ اوز مقرر

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ایس ایس پی حیدرآبادپیرمحمدشاہ نے عوامی شکایات اورفرائض میں غفلت اورلاپرواہی پرایس ایچ او سائٹ اوربلدیہ کو معطل کرکے ان کی جگہ نئے ایس ایچ اوز مقررکردیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی حیدرآباد پیرمحمدشاہ نے عوامی شکایات اورفرائض سے غفلت ولاپرواہی کانوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او سائٹ زاہد چانڈیو کو معطل کرکے ان کی جگہ آغا معشوق کو ایس ایچ او سائٹ مقررکردیاہے۔ ایس ایس پی حیدرآباد کے احکامات پر ایس ایچ او بلدیہ انسپکٹر غلام علی بروہی کو بھی معطل کرکے ان کی جگہ سب انسپکٹر اسلم کولاچی کوایس ایچ او بلدیہ مقررکردیاگیا دونوں ایس ایچ اوز نے پیر کو اپنے اپنے عہدوں کاچارج سنبھال کر کام شروع کردیاہے۔
تازہ ترین