• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہون میں عمران خان کے جلسے سے پیپلزپارٹی کے ہوش اڑ گئے،پی ٹی آئی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی چیئرمین عمران خان کو درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر رحمتہ اللہ علیہ میں حاضری سے روکے جانے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، اس موقع پر پی ٹی آئی کے ضلعی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سہون میں پی ٹی آئی کا جلسہ دیکھ کر پیپلزپارٹی کے ہوش اڑ گئے ہیں، جلسے کے بعد عمران خان سہون میں حضرت لعل شہباز قلندر رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ پر حاضری دینا چاہتے تھے لیکن سندھ حکومت نے انہیں درگاہ پر حاضری سے روک دیا جو افسوسناک اور قابل مذمت ہے، درگاہ لعل شہباز قلندر حکومت کی جاگیر نہیں ہے بلکہ یہاں سب کو آنے کی اجازت ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سندھ آمد سے زرداری ٹولے میں افراتفری مچی ہوئی ہے اور مخالفین سمجھ گئے ہیں کہ آئندہ الیکشن میں ان کا بوریا بستر گول ہونے والا ہے۔
تازہ ترین