• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی، دہشت گردی سے بڑا مسئلہ ہے،اینٹی ڈرگز اینڈ کرپشن آرگنائزیشن

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) اینٹی ڈرگز اینڈ کرپشن آرگنائزیشن حیدرآباد کے صدر عبدالحلیم شیخ نے کہا ہے کہ منشیات فروشی، دہشت گردی سے بڑا مسئلہ ہے، افغانستان میں کاشت ہونے والی افیون کا 40 فیصد پاکستان کے ذریعے دیگر ممالک پہنچایا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینار بعنوان ”منشیات کا غلط استعمال نوجوانوں میں ایک بڑھتا ہوا مسئلہ اور اقدامات“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کے استعمال کی بڑی وجوہات میں گھریلو مسائل سرفہرست ہیں اور نوجوانوں میں یہ مسئلہ بڑھتا جارہا ہے جس کے لئے عملی اقدامات وقت کی اہم ضرورت بن چکے ہیں۔
تازہ ترین