• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی شیمپو بنانے کے کارخانے کے خلاف کارروائی، پولیس کا مدعیوں پر مبینہ تشدد

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سائٹ تھانے کی حدود میں جعلی شیمپو بنانے کے کارخانےکے خلاف کارروائی کے لئے کراچی سے آنے والے مدعیوں پر پولیس کا مبینہ تشدد،بعدازاں لاک اپ کردیا جنہیں چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں کی مداخلت پر رہا کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملیر کراچی تھانے کے تحقیقاتی آفیسر کے ہمراہ حیدرآباد آنے والے شیمپو بنانے والی کمپنی کے نمائندے سلطان میمن کی جانب سے سائٹ تھانے کی حدود میں جعلی شیمپو بنانے کے کارخانےکے خلاف کارروائی کے لئے سائٹ تھانے سے رجوع کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے کارخانے پر کارروائی کرنے سے انکار کردیا گیا۔ سلطان میمن کے مطابق ایس ایچ او سائٹ نے جعلی کارخانےکے مالک سے ملی بھگت کرکے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اورانہیں لاک اپ کردیا، چیمبر آف کامرس حیدرآباد کے نمائندوں کی مداخلت پر رہا کیا گیا۔ ”جنگ“ کے رابطہ کرنے پر ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ شیمپو بنانے والی کمپنی کے بھائیوں کا آپس میں تنازع ہے جو گزشتہ 5 سالوں سے چل رہا ہے، دونوں بھائیوں کی جانب سے ایک دوسرے پر مقدمہ درج کرایا جاتا ہے، قانون کے مطابق کارروائی کررہے ہیں۔
تازہ ترین