• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گن پوائنٹ پریرغمال بنانے کے الزام میں پولیس کو مقدمہ درج کرنے کاحکم

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) 5thایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج نے مقامی وکیل کی جانب سے گاڑی پارک کرنے کے تنازع پر گن پوائنٹ پریرغمال بنانے،سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں عبدالحمید نامی شخص کے خلاف بھٹائی نگر پولیس کو مقدمہ درج کرنے کاحکم دےدیاہے۔ تفصیلات کے مطابق 5thایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج حیدرآباد کی عدالت میں سٹیزن پلازہ سٹیزن کالونی بھٹائی نگر کے رہائشی مقامی وکیل وجے دت کی جانب سے دائردفعہ 22-Aکی درخواست میں کہاگیاتھا کہ سٹیزن پلازہ کی کارپارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے کے تنازع پر عبدالحمید نے ساتھیوں کے ہمراہ اس پر پستول تان لیا اور یرغمال بناکر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، نامزد ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا جائے۔
تازہ ترین