• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈبلیو ٹی اے فائنلز:ریڈ گروپ میں ہیلپ اور وزنیاکی کی پیشقدمی

سنگاپور( جنگ نیوز) عالمی نمبر ون سیمونا ہیلپ نے سال کے آخری ٹورنامنٹ ڈبلیو ٹی اے فائنلز کےافتتاحی رائونڈ میں فرانس کی کیرولین گارسیا کو شکست دے دی ۔دونوں پلیئرز کا ریڈ گروپ میں شامل ہیں ۔ گارسیا جو عالمی رینکنگ میں نمبر آٹھ پر ہیں انہوں نے رواں ماہ کی ابتدا میں چائنا اوپن میں ہیلپ کو شکست دی تھی۔مگر رومانیہ کی سیمونا ہیلپ نے بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے پہلے ہی میچ میں گارسیا کو 6-4، 6-2سے زیر کیا ۔ دوسری جانب ریڈ گروپ میں ہی شامل ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی نے یوکرائن کی ایلینا سویتلانا کو 6-2، 6-0سے ہرایا۔ وائٹ گروپ میں شامل اسپین کی گاربائن مگاروزا نے یلینا اوستاپینکو کو 6-3، 6-4سے جبکہ اسی گروپ میں ایک دوسرے مقابلے میں جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا نے امریکا کی وینس ولیمز کو 6-2، 6-2سے زیر کیا ۔علاوہ ازیں یوآن مارٹن ڈیل پورٹو نے اسٹاک ہوم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فیصلہ کن معرکے میں ڈیل پوٹرو نے گریگور دیمتروف کو شکست دی۔
تازہ ترین