• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رومان رئیس کا ایم آر آئی اسکین، دوہفتے آرام کا مشورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر رومان رئیس ٹی 20 سیریز سے ان فٹ ہوکر پیر کو کراچی پہنچ گئے۔ رومان رئیس کی کہنی میں سوجن ہے۔ انہیں ایم آر آئی اسکین کے لئے اسپتال لے جایا گیا ڈاکٹروں نے انہیں دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ منگل کو ٹی 20 کرکٹرز کے ساتھ محمد عامر ٹیم کو جوائن کریں گے۔ ٹیم میں عمر امین اور عامر یامین بھی شامل ہیں۔
تازہ ترین