• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل کراچی منو سوامی یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کیماڑی محمڈن نے جیت لیا۔ فائنل میں گلشن اتحاد ایف سی کو 1-0 کی شکست ہوئی۔رکن قومی اسمبلی شاہ جہان بلوچ مہمان خصوصی تھے، انہوں نے کہا ہے کہ بدقسمتی ہے کہ پاکستان میں حکومتی مداخلت کے باعث فیفا نے پاکستان پر عالمی مقابلوں میں حصہ لینے سے معطل کردیا ہے۔ فٹ بال ہائوس اور دیگر معاملات کا قبضہ فوری طور پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے حوالے کرکے پاکستانی فٹ بال کو انٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ لینے کا راستہ ہموار کیا جائے۔ اس موقع پر سندھ فٹ بال کے صدر سید خادم علی شاہ ، سینیٹر مرزا اختیار بیگ اور دیگر موجود تھے۔
تازہ ترین